27 نومبر، 2026، 3:41 PM

نیٹو کے ساتھ ایٹمی جنگ بتدریج قریب آرہی ہے، روسی سفارت کار کا انتباہ

نیٹو کے ساتھ ایٹمی جنگ بتدریج قریب آرہی ہے، روسی سفارت کار کا انتباہ

یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم میں روس کے مستقل نمائندے نے خبردار کیا ہے کہ نیٹو کے ساتھ ایٹمی جنگ کا خطرہ روز بروز بڑھ رہا ہے اور دونوں فریق بتدریج اس خطرناک تصادم کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، او ایس سی ای میں روس کے مستقل نمائندے دیمتری پولیانسکی نے کہا ہے کہ بحیرہ بالٹک میں روسی شہری بحری جہازوں پر حملوں میں نیٹو کے بعض رکن ممالک کی شمولیت سے روس اور نیٹو کے درمیان ایٹمی تصادم کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

پولیانسکی نے ویانا میں روسی سرحدوں کے قریب ہونے والی فوجی مشقوں، بالخصوص ’’فریڈم شیلڈ 2026‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ سرگرمیاں روس کے علاقے کیلینن گراڈ پر قبضے کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔ کیلینن گراڈ روس کا ایک الگ تھلگ علاقہ ہے، جو نیٹو کے رکن ممالک پولینڈ اور لیتھوانیا کے درمیان واقع ہے۔

روسی سفارت کار نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کے فوجی منصوبوں میں یوکرین میں فوج تعینات کرنا، کیلینن گراڈ کا محاصرہ کرنا اور روس کے قریبی اتحادی بیلاروس کو دھمکانا بھی شامل ہے۔

پولیانسکی نے کہا کہ دوسرے لفظوں میں، روس کے ساتھ ایٹمی جنگ کی جانب براہ راست پیش قدمی کی مشقیں کی جا رہی ہیں۔ بحیرہ بالٹک میں روسی شہری بحری جہازوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں میں نیٹو کے بعض رکن ممالک کی براہ راست شمولیت کے ذریعے بھی ہم اس خطرناک صورت حال کے مزید قریب پہنچ رہے ہیں۔

News ID 1943162

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha